اتَّخَذُوٓا۟ أَيْمَٰنَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ٢
Ittakhazoo aymaanahum junnatan fasaddoo `an sabeelil laah; innahum saaa`a maa kaanoo ya`maloon
ترجمہ (جالندھری)
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ﴾ أي: حلفَهم، وما يُظهرون من الإيمان ضدّ الكفر ﴿جُنَّةً﴾ سترةً لأموالهم ودمائهم عن أن يستبيحَها المسلمون ﴿فَصَدُّوا﴾ الناسَ ﴿عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ﴾ الإيمانِ والجهادِ ﴿إِنَّهُمْ سَاء مَا كَانُوا يَعْمَلُون﴾ من النفاق.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے۱ پس اللہ کی راه سے رک گئے<br>۲ بیشک برا ہے وه کام جو یہ کر رہے ہیں.
حواشی
(1) یعنی وہ جو قسم کھا کر کہتے ہیں کہ وہ تمہاری طرح مسلمان ہیں اور یہ کہ محمد (صلى الله عليه وسلم) اللہ کے رسول ہیں، انہوں نے اپنی اس قسم کو ڈھال بنا رکھا ہے اس کے ذریعے سے وہ تم سے بچے رہتے ہیں اور کافروں کی طرح یہ تمہاری تلواروں کی زد میں نہیں آتے۔(2) دوسرا ترجمہ ہے کہ انہوں نے شک وشبہات پیدا کرکے لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا۔