Wa yaj`aloona lillaahil banaati Subhaanahoo wa lahum maa yashtahoon
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ لوگ خدا کے لیے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔ (اور) وہ ان سے پاک ہے اور اپنے لیے (بیٹے) جو مرغوب ودلپسند ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَجْعَلُونَ لِلّهِ الْبَنَاتِ﴾ وهم خُزاعةُ وكِنانةُ، قالوا: الملائكةُ بناتُ اللهِ ﴿سُبْحَانَهُ﴾ هو مُنَزَّهٌ عن الولدِ والوالدِ ﴿وَلَهُم مَّا يَشْتَهُون﴾ أي: ويجعلونَ لأنفسهم ما يتمنَّونَ، وهم البَنون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور وه اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لیے لڑکیاں مقرر کرتے ہیں اور اپنے لیے وه جو اپنی خواہش کے مطابق ہو.۱
حواشی
(1) عرب کے بعض قبیلے (خزاعہ اور کنانہ) فرشتوں کی عبادت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔
یعنی ایک ظلم تو یہ کیا کہ اللہ کی اولاد قرار دی۔
جب کہ اس کی کوئی اولاد نہیں۔
پھر اولاد بھی مونث، جسے وہ اپنے لئے پسند ہی نہیں کرتے اللہ کے لئے اسے پسند کیا، جسے دوسرے مقام پر فرمایا : «أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الأُنْثَى، تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى» (النجم : 21۔22) ”کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں؟ یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم ہے“۔
یہاں فرمایا کہ تم تو یہ خواہش رکھتے ہو کہ بیٹے ہوں، بیٹی کوئی نہ ہو۔