Wa lakum feehaa jamaalun heena tureehoona wa heena tasrahoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جب شام کو انہیں (جنگل سے) لاتے ہو اور جب صبح کو (جنگل) چرانے لے جاتے ہو تو ان سے تمہاری عزت وشان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ﴾ زينةٌ ﴿حِينَ تُرِيحُونَ﴾ الإبلَ، أي: تردُّونها إلى المُراح، بضمِّ الميم: وهو المبيتُ والمأوى أيضًا ﴿وَحِينَ تَسْرَحُون﴾ تُرسِلونها غُدوَةً إلى المراعي، وقَدَّمَ الإراحةَ على التسريح؛ لأنها في المُراح أحسنُ خُلُقًا منها في المسرحِ، وأكثرُ لبنًا، وأعجَبُ إلى صاحبها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ان میں تمہاری رونق بھی ہے جب چرا کر ﻻؤ تب بھی اور جب چرانے لے جاؤ تب بھی.۱
حواشی
(1) تُرِيحُون جب شام کو چرا کر گھر لاؤ، تَسْرَحُونَ جب صبح چرانے کے لئے لے جاؤ، ان دونوں وقتوں میں یہ لوگوں کی نظروں میں آتے ہیں، جس سے تمہارے حسن و جمال میں اضافہ ہوتا ہے۔
ان دونوں اوقات کے علاوہ وہ نظروں سے اوجھل رہتے یا باڑوں میں بند رہتے ہیں۔