قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النجم

سورۃ النجم آیت ۲ کی تفسیر

Surah Najm Ayat 2 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ ٢

Maa dalla saahibukum wa maa ghawaa

ترجمہ (جالندھری)

کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ﴾ يعني: محمدًا صلى الله عليه وسلم عن طريق الهُدى ﴿وَمَا غَوَى﴾ ما لابسَ الغَيَّ، وهو نقيضُ الرُّشد.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.۱

حواشی

  1. (1) یہ جواب قسم ہے۔
    صَاحِبُكُمْ (تمہارا ساتھی) کہہ کر نبی ﹲ کی صداقت کو واضح تر کیا گیا ہے کہ نبوت سے پہلے چالیس سال اس نےتمہارے ساتھ اور تمھارے درمیان گزارے ہیں، اس کے شب و روزکے تمام معمولات تمہارے سامنے ہیں، اس کا اخلاق و کردار تمہارا جانا پہچانا ہے۔
    راست بازی اور امانت داری کے سوا تم نے اس کےکردار میں کبھی کچھ اور بھی دیکھا؟ اب چالیس سال کے بعد جو وہ نبوت کا دعویٰ کر رہا ہے تو ذرا سوچو، وہ کس طرح جھوٹ ہو سکتا ہے؟ چنانچہ واقعہ یہ ہے کہ وہ نہ گمراہ ہوا ہے نہ بہکا ہے۔
    ضلالت، راہ حق سے وہ انحراف ہے جو جہالت اور لاعلمی سے ہو اور غوایت، وہ کجی ہے جو جانتے بوجھتے حق کو چھوڑ کر اختیار کی جائے۔
    اللہ تعالیٰ نے دونوں قسم کی گمراہیوں سے اپنے پیغمبر کی تنزیہ بیان فرمائی۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ