Qaalut taiyarnaa bika wa bimam ma`ak; qaala taaa`irukum `indal laahi bal antum qawmun tuftanoon
ترجمہ (جالندھری)
وہ کہنے لگے کہ تم اور تمہارے ساتھی ہمارے لئے شگون بد ہے۔ صالح نے کہا کہ تمہاری بدشگونی خدا کی طرف سے ہے بلکہ تم ایسے لوگ ہو جن کی آزمائش کی جاتی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالُوا اطَّيَّرْنَا﴾ أصلُه: تطيَّرنا؛ أي: تشاءَمْنا ﴿بِكَ وَبِمَن مَّعَكَ﴾ من المؤمنين؛ أي: أصابنا بسببكم شؤمٌ، وهو القحطُ، وتفريقُ كلمتنا ﴿قَالَ طَائِرُكُمْ﴾ أي: السببُ الذي يجيءُ منه خيرُكم وشرُّكم ﴿عِندَ اللَّهِ﴾ أي: لا يأتي به إلا هو تعالى، وسُمِّي القدرُ طائرًا؛ لسرعةِ نزولهِ بالإنسان؛ فإنه لا شيءَ أسرعُ من قضاءٍ محتومٍ ﴿بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُون﴾ تُختبَرون بالخيرِ والشرّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
وه کہنے لگے ہم تو تیری اور تیرے ساتھیوں کی بدشگونی لے رہے۱ ہیں؟ آپ نے فرمایا تمہاری بدشگونی اللہ کے ہاں<br>۲ ہے، بلکہ تم فتنے میں پڑے ہوئے لوگ ہو.<br>۳
حواشی
(1) اطَّيَّرْنَا اصل میں تَطَيَّرْنَا ہے۔ اس کی اصل طیر (اڑنا) ہے۔ عرب جب کسی کام کا یا سفر کا ارادہ کرتے تو پرندے کو اڑاتے اگر وہ دائیں جانب اڑتا تو اسے نیک شگون سمجھتے اور وہ کام کرگزرتے یا سفر پر روانہ ہو جاتے اور اگر بائیں جانب اڑتا تو اسے بدشگونی سمجھتے اور اس کام یا سفر سے رک جاتے (فتح القدیر) اسلام میں یہ بدشگونی اور نیک شگونی جائز نہیں ہے البتہ تفاؤل جائز ہے۔(2) یعنی اہل ایمان نحوست کا باعث نہیں ہیں جیسا کہ تم سمجھتے ہو بلکہ اس کا اصل سبب اللہ ہی کے پاس ہے، کیونکہ قضا و تقدیر اسی کےاختیار میں ہے۔ مطلب یہ ہے کہ تمہیں جونحوست (قحط وغیرہ) پہنچی ہے، وہ اللہ کی طرف سے ہے اور اس کا سبب تمہارا کفر ہے۔ (فتح القدیر)۔
(3) یا گمراہی میں ڈھیل دے کر تمہیں آزمایا جائے۔