Inna haazal Qur-aana yaqussu `alaa Baneee israaa`eela aksaral lazee hum feehi yakhtalifoon
ترجمہ (جالندھری)
بےشک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں، بیان کر دیتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ﴾ المنزَلَ على محمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ﴾ الذين هم في زمانِ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُون﴾ لأنه مذكورٌ فيه، كاختلافهم في عيسى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یقیناً یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے ان اکثر چیزوں کا بیان کر رہا ہے جن میں یہ اختلاف کرتے ہیں.۱
حواشی
(1) اہل کتاب یعنی یہود ونصاریٰ مختلف فرقوں اور گروہوں میں بٹ گئے تھے۔
ان کے عقائد بھی ایک دوسرے سے مختلف تھے۔
یہود حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی تنقیص اور توہین کرتے تھے اور عیسائی ان کی شان میں غلو۔
حتیٰ کہ انہیں، اللہ یا اللہ کا بیٹا قرار دے دیا .
قرآن کریم نے ان کے حوالے سے ایسی باتیں بیان فرمائیں ، جن سے حق واضح ہو جاتا ہے اور اگر وہ قرآن کے بیان کردہ حقائق کو مان لیں تو ان کے عقائدی اختلافات ختم اور ان کا تفرق وانتشار کم ہوسکتا ہے۔