Wa Yawma yunfakhu fis Soori fafazi`a man fis samaawaati wa man fil ardi illaa man shaaa`al laah; wa kullun atawhu daakhireen
ترجمہ (جالندھری)
اور جس روز صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں سب گھبرا اُٹھیں گے مگر وہ جسے خدا چاہے اور سب اس کے پاس عاجز ہو کر چلے آئیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَوْمَ﴾ أي: واذكُر يومَ ﴿يُنفَخُ فِي الصُّورِ﴾ هو قرنٌ ينفخ فيه إسرافيلُ عليه السلام ﴿فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الأَرْضِ﴾ أي: يُلقى عليهم الفزعُ إلى أن يموتوا.
المعنى: إذا نُفخ في الصُّور، مات من شدَّة النفخةِ جميعُ الخلائق ﴿إِلاَّ مَن شَاء اللَّهُ﴾ من الحورِ والوِلدانِ، وغيرِهما ﴿وَكُلٌّ﴾ أي: جميعُ الخلائقِ ﴿أَتَوْهُ﴾ جاؤوا لأمرِ الله ﴿دَاخِرِين﴾ صاغرِين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے۱ مگر جسے اللہ تعالیٰ چاہے<br>۲، اور سارے کے سارے عاجز وپست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہوں گے.
حواشی
(1) صور سے مراد وہی قرن ہے جس میں اسرافیل (عليه السلام) اللہ کے حکم سے پھونک ماریں گے۔ یہ نفخے دو یا دو سے زیادہ ہوں گے۔ پہلے نفخے (پھونک) میں ساری دنیا گھبرا کر بےہوش اور دوسرے نفخے میں موت سے ہمکنار ہوجائے گی۔ تیسرے نفخے میں سب لوگ قبروں سے زندہ ہوکر اٹھ کھڑے ہوں گے اور بعض کے نزدیک ایک اور چوتھا نفخہ ہوگا جس سے سب لوگ میدان محشر میں اکٹھے ہو جائیں گے۔ یہاں کون سا نفخہ مراد ہے؟ امام ابن کثیر کے نزدیک یہ پہلا نفخہ اور امام شوکانی کے نزدیک تیسرا نفخہ ہے جب لوگ قبروں سے اٹھیں گے۔(2) یہ مستثنیٰ لوگ کون ہوں گے۔ بعض کے نزدیک انبیا وشہدا، بعض کے نزدیک فرشتے اور بعض کے نزدیک سب اہل ایمان ہیں۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ ممکن ہے کہ تمام مذکورین ہی اس میں شامل ہوں کیونکہ اہل ایمان حقیقی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے (جیسا کہ آگے آرہا ہے)