Innamaaa umirtu an a`buda Rabba haazihil baldatil lazee harramahaa wa lahoo kullu shai`inw wa umirtu an akoona minal muslimeen
ترجمہ (جالندھری)
(کہہ دو) کہ مجھ کو یہی ارشاد ہوا ہے کہ اس شہر (مکہ) کے مالک کی عبادت کروں جس نے اس کو محترم (اور مقام ادب) بنایا ہے اور سب چیز اُسی کی ہے اور یہ بھی حکم ہوا ہے کہ اس کا حکم بردار رہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّمَا أُمِرْتُ﴾ أي: قُل يا محمدُ لقومك: إنَّما أُمرتُ ﴿أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَذِهِ الْبَلْدَةِ﴾ يعني: مكةَ ﴿الَّذِي حَرَّمَهَا﴾ أي: جعلَها حرمًا آمنًا، لا يُسفَك فيها دمٌ، ولا يُظلم أحدٌ، ولا يُصاد صيدٌ ﴿وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ﴾ بالمُلكِ والعبوديةِ ﴿وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِين﴾ أي: عابدًا لله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
مجھے تو بس یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر کے پروردگار کی عبادت کرتا رہوں جس نے اسے حرمت واﻻ بنایا ہے۱ ، جس کی ملکیت ہر چیز ہے اور مجھے یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ میں فرماں برداروں میں ہو جاؤں.
حواشی
(1) اس سےمراد مکہ شہر ہے اس کا بطور خاص اس لیے ذکر کیا ہے کہ اسی میں خانہ کعبہ ہے اور یہی رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو بھی سب سے زیادہ محبوب تھا۔
حرمت والا کا مطلب ہے اس میں خون ریزی کرنا، ظلم کرنا، شکار کرنا، درخت کاٹنا حتیٰ کہ کانﭩا توڑنا بھی منع ہے۔
(بخاري كتاب الجنائز، مسلم كتاب الحج باب تحريم مكة وصيدها، والسنن)