Wa an atluwal Qur-aana famanih tadaa fa innnamaa yahtadee linafsihee wa man dalla faqul innamaaa ana minal munzireen
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں۔ تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ﴾ أُتابعَ بقراءته بين آياته وأَسرُدَ ﴿فَمَنِ اهْتَدَى﴾ إلى الإسلامِ ﴿فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ﴾ أي: فلنفسه ثوابُه ﴿وَمَن ضَلَّ﴾ عن الإيمان، وأخطأَ طريقَ الهدى ﴿فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِين﴾ المُخوِّفين، فليس عليَّ إلا التبليغُ للرسالة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں، جو راه راست پر آجائے وه اپنے نفع کے لیے راه راست پر آئے گا۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں.۱
حواشی
(1) یعنی میرا کام صرف تبلیغ ہے۔
میری دعوت وتبلیغ سے جو مسلمان ہو جائے گا، اس میں اسی کا فائدہ ہے کہ اللہ کے عذاب سے بچ جائے گا، اور جو میری دعوت کو نہیں مانے گا، تو میرا کیا؟ اللہ تعالیٰ خود ہی اس سے حساب لے لے گا اور اسے جہنم کے عذاب کا مزہ چکھائے گا۔