قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۱۵۲ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 152 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِۦ وَلَمْ يُفَرِّقُوا۟ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُو۟لَٰٓئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ١٥٢

Wallazeena aamanoo billaahi wa Rusulihee wa lam yufarriqoo baina ahadim minhum ulaaa`ika sawfa yu`teehim ujoorahum; wa kaanal laahu Ghafoorar Raheema

ترجمہ (جالندھری)

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی میں فرق نہ کیا (یعنی سب کو مانا) ایسے لوگوں کو وہ عنقریب ان (کی نیکیوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَالَّذِينَ آمَنُواْ بِاللّهِ وَرُسُلِهِ﴾ كلِّهم ﴿وَلَمْ يُفَرِّقُواْ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ﴾ تلخيصُه: من آمنَ باللهِ وجميعِ رُسلِه ﴿أُوْلَـئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ﴾ بإيمانِهم باللهِ ورُسلِه ﴿وَكَانَ اللّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا﴾ بتضعيفِ حسناتِهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام پیغمبروں پر ایمان ﻻتے ہیں اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے، یہ ہیں جنہیں اللہ ان کو پورا ﺛواب دے گا۱ اور اللہ بڑی مغفرت واﻻ بڑی رحمت واﻻ ہے۔

حواشی

  1. (1) یہ ایمانداروں کا شیوہ بتلایا کہ وہ سب انبیاء (عليهم السلام) پر ایمان رکھتے ہیں۔
    جس طرح مسلمان ہیں کہ وہ کسی بھی نبی کا انکار نہیں کرتے۔
    اس آیت سے بھی ”وحدت ادیان“ کی نفی ہوتی ہے جس کے قائلین کے نزدیک رسالت محمدیہ پر ایمان لانا ضروری نہیں ہے۔
    اور وہ ان غیر مسلموں کو بھی نجات یافتہ سمجھتے ہیں جو اپنے تصورات کے مطابق ایمان بااللہ رکھتے ہیں۔
    لیکن قرآن کی اس آیت نے واضح کردیا کہ ایمان باللہ کے ساتھ رسالت محمدیہ پر ایمان لانا بھی ضروری ہے۔
    اگر اس آخری رسالت کا انکار ہوگا تو اس انکار کےساتھ ایمان باللہ غیر معتبر اور نامقبول ہے۔
    (مزید دیکھیے سورۂ بقرہ کی آیت نمبر62 کا حاشیہ)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ