Yaaa aiyuhal lazeena aamanoo laa taakulooo amwaalakum bainakum bilbaatili `illaaa an takoona tijaaratan `an taraadim minkum; wa laa taqtulooo anfusakum; innal laaha kaana bikum Raheemaa
ترجمہ (جالندھری)
مومنو! ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ہاں اگر آپس کی رضامندی سے تجارت کا لین دین ہو (اور اس سے مالی فائدہ حاصل ہو جائے تو وہ جائز ہے) اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہیں کہ خدا تم پر مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَأْكُلُواْ أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ﴾ أي: الحرامِ؛ كالقمارِ والسَّرقةِ ونحوِهما ﴿إِلاَّ أَن تَكُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنكُمْ﴾ أي: ولكنْ تكونُ تجارةً عن تراضٍ منكم غيرِ منهيٍّ عنه ﴿وَلاَ تَقْتُلُواْ﴾ أي: لا تُهلِكوا ﴿أَنْفُسَكُمْ﴾ بأكل الأموالِ بالباطل ﴿إِنَّ اللّهَ كَانَ بِكُمْ﴾ يا أُمةَ محمدٍ ﴿رَحِيمًا﴾ حيث أمرَ بني إسرائيل بقتلِ الأُنفس، ونهاكم عنه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ۱ ، مگر یہ کہ تمہاری آپس کی رضا مندی سے ہو خرید وفروخت<br>۲، اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو<br>۳ یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نہایت مہربان ہے۔
حواشی
(1) بِالْبَاطِلِ میں دھوکہ، فریب، جعل سازی، ملاوٹ کے علاوہ وہ تمام کاروبار بھی شامل ہیں جن سے شریعت نے منع کیا ہے،جیسے قمار، ربا، وغیرہ۔ اسی طرح ممنوع اور حرام چیزوں کا کاروبار کرنا بھی باطل میں شامل ہے۔ مثلاً بلا ضرورت فوٹو گرافی، ریڈیو، ٹی وی، وی سی آر، ویڈیو فلمیں اور فحش کیسٹیں وغیرہ۔ ان کا بنانا، بیچنا، مرمت کرنا سب ناجائز ہے۔(2) اس کےلئے بھی شرط یہ ہے کہ یہ لین دین حلال اشیا کا ہو، حرام اشیاء کا کاروبار باہمی رضامندی کے باوجود ناجائز ہی رہے گا۔ علاوہ ازیں رضامندی میں خیارمجلس کا مسئلہ بھی آجاتا ہے یعنی جب تک ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں سودا فسخ کرنے کا اختیار رہے گا جیسا کہ حدیث میں ہے ”الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا“ (صحيح بخاري- ومسلم كتاب البيوع) دونوں باہم سودا کرنے والوں کو، جب تک جدا نہ ہوں، اختیار ہے۔
(3) اس سے مراد خودکشی بھی ہو سکتی ہے جو کیبرہ گناہ ہے اور ارتکاب معصیت بھی جو ہلاکت کا باعث ہے اور کسی مسلمان کو قتل کرنا بھی کیونکہ مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں۔ اس لئے اس کا قتل بھی ایسا ہی ہے جیسے اپنے آپ کو قتل کیا۔