قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النور

سورۃ النور آیت ۳۹ کی تفسیر

Surah Noor Ayat 39 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَعْمَٰلُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ الظَّمْـَٔانُ مَآءً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَهُۥ لَمْ يَجِدْهُ شَيْـًٔا وَوَجَدَ اللَّهَ عِندَهُۥ فَوَفَّىٰهُ حِسَابَهُۥ ۗ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ ٣٩

Wallazeena kafarooo a`maaluhum kasaraabim biqee`atiny yahsabuhuz zamaanu maaa`an hattaaa izaa jaaa`ahoo lam yajid hu shai`anw wa wajadal laaha `indahoo fa waffaahu hisaabah; wallaahu saree`ul hisaab

ترجمہ (جالندھری)

جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ﴾ هو ما يُرى من ضوء الشمسِ نصفَ النهار كالماءِ على وجهِ الأرض ﴿بِقِيعَةٍ﴾ جمعُ قاع: وهو المستوي من الأرض، وفيه يكونُ السرابُ ﴿يَحْسَبُهُ الظَّمْآنُ﴾ يتوهَّمُه العطشانُ ﴿مَاء حَتَّى إِذَا جَاءهُ﴾ جاء ما غلبَ على ظنِّه أنه ماءٌ ﴿لَمْ يَجِدْهُ شَيْئًا﴾ ممَّا ظنَّه، فيزدادُ عطشًا، فكذلك الكافر، يحسبُ أن عملَه ينفعُه، فعند الموتِ والبعثِ، لم يُغنِ عنه شيئًا، فيزدادُ انقطاعًا ﴿وَوَجَدَ اللَّهَ عِندَهُ﴾ أي: بالمجازاة، والضميرُ في «عنده» عائدٌ على العمل ﴿فَوَفَّاهُ حِسَابَهُ﴾ جزاءَ كفرِه، فأُلقي في النار ﴿وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَاب﴾ لا يشغَلُه حسابٌ عن حساب.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور کافروں کے اعمال مثل اس چمکتی ہوئی ریت کے ہیں جو چٹیل میدان میں ہو جسے پیاسا شخص دور سے پانی سمجھتا ہے لیکن جب اس کے پاس پہنچتا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں پاتا، ہاں اللہ کو اپنے پاس پاتا ہے جو اس کا حساب پورا پورا چکا دیتا ہے۱ ۔ اللہ بہت جلد حساب کردینے واﻻ ہے.

حواشی

  1. (1) أَعْمَالٌ سے مراد، وہ اعمال ہیں جنہیں کافر ومشرک نیکیاں سمجھ کر کرتے ہیں، جیسے صدقہ وخیرات، صلۂ رحمی، بیت اللہ کی تعمیر اور حاجیوں کی خدمت وغیرہ۔
    سَرَابٌ، اس چمکتی ہوئی ریت کو کہتے ہیں، جو دور سے سورج کی شعاعوں کی وجہ سے پانی نظر آتی ہے۔
    سَرَابٌ کے معنی ہی چلنے کے ہیں۔
    وہ ریت، چلتے ہوئے پانی کی طرح نظر آتی ہے قِيعَةٌ، قَاعٌ کی جمع ہے، زمین کا نشیبی حصہ، جس میں پانی ٹھہر جاتا ہے یا چٹیل میدان، یہ کافروں کے عملوں کی مثال ہے کہ جس طرح سراب دور سے پانی نظر آتا ہے حالانکہ وہ ریت ہی ہوتی ہے۔
    اسی طرح کافر کے عمل عدم ایمان کی وجہ سے اللہ کے ہاں بالکل بےوزن ہوں گے، ان کا کوئی صلہ انہیں نہیں ملے گا۔
    ہاں جب وہ اللہ کے پاس جائے گا، تو وہ اس کے عملوں کا پورا پورا حساب چکا لے گا۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ