Fa asbaha fil madeenati khaaa`ifany yataraqqabu fa izal lazis tansarahoo bil amsi yastasrikhuh; qaala lahoo moosaaa innaka laghawiyyum mubeen
ترجمہ (جالندھری)
الغرض صبح کے وقت شہر میں ڈرتے ڈرتے داخل ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) تو ناگہاں وہی شخص جس نے کل اُن سے مدد مانگی تھی پھر اُن کو پکار رہا ہے۔ موسٰی نے اس سے کہا کہ تُو تو صریح گمراہ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفًا﴾ على نفسه ﴿يَتَرَقَّبُ﴾ هل يشعرُ به آلُ فرعون، أم لا؟ ﴿فَإِذَا الَّذِي اسْتَنصَرَهُ بِالأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُ﴾ يصيحُ به من بعدٍ ويستغيثُه على قبطيٍّ آخر ﴿قَالَ لَهُ مُوسَى﴾ أي: قال للإسرائيليِّ: ﴿إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِين﴾ ظاهرُ الغواية؛ لأنك تسببتَ لقتلِ رجلٍ، وتُقاتل آخر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
صبح ہی صبح ڈرتے۱ اندیشہ کی حالت میں خبریں لینے کو شہر میں گئے، کہ اچانک وہی شخص جس نے کل ان سے مدد طلب کی تھی ان سے فریاد کر رہا ہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے اس سے کہا کہ اس میں شک نہیں تو تو صریح بے راه ہے.<br>۲
حواشی
(1) خَائِفًا کے معنی ڈرتے ہوئے يَتَرَقَّبُ ، ادھر ادھر جھانکتے اور اپنے بارے میں اندیشوں میں مبتلا۔(2) یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے اس کو ڈانٹا کہ تو کل بھی لڑتا ہوا پایا گیا تھا اور آج پھر تو کسی سے دست بہ گریبان ہے، تو تو صریح بےراہ یعنی جھگڑالو ہے۔