Falammaaa an araada ai yabtisha billazee huwa `aduwwul lahumaa qaala yaa Moosaaa atureedu an taqtulanee kamaa qatalta nafsam bil amsi in tureedu illaaa an takoona jabbaaram fil ardi wa maa tureedu an takoona minal musliheen
ترجمہ (جالندھری)
جب موسٰی نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا پکڑ لیں تو وہ (یعنی موسٰی کی قوم کا آدمی) بول اُٹھا کہ جس طرح تم نے کل ایک شخص کو مار ڈالا تھا اسی طرح چاہتے ہو کہ مجھے بھی مار ڈالو۔ تم تو یہی چاہتے ہو کہ ملک میں ظلم وستم کرتے پھرو اور یہ نہیں چاہتے ہو کہ نیکو کاروں میں ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
وكان موسى قد غضِبَ غضبًا شديدًا ﴿فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا﴾ وذلك أن موسى أدركَتْه الرقَّةُ على الإسرائيليِّ، فمدَّ يدَه ليبطشَ بالفرعونيِّ، فظنَّ الإسرائيليُّ أنه يقصِدُ قتلَه، لمكانِ غضبِه، فهناك ﴿قَالَ﴾ الإسرائيليُّ: ﴿يَامُوسَى أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالأَمْسِ إِن تُرِيدُ﴾ أي: ما تريدُ ﴿إِلاَّ أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِي الأَرْضِ﴾ بالقتلِ ظُلمًا ﴿وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِين﴾ فلمَّا قال ذلك، علموا حينئذٍ مَنْ قاتلُ الأول، فوصلَ ذلك إلى فرعون، فهمُّوا بقتلِ موسى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر جب اپنے اور اس کے دشمن کو پکڑنا چاہا۱ وه فریادی کہنے لگا کہ<br>۲ موسیٰ (علیہ السلام) کیا جس طرح تو نے کل ایک شخص کو قتل کیا ہے مجھے بھی مار ڈالنا چاہتا ہے، تو تو ملک میں ﻇالم وسرکش ہونا ہی چاہتا ہے اور تیرا یہ اراده ہی نہیں کہ ملاپ کرنے والوں میں سے ہو.
حواشی
(1) یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے چاہا کہ قبطی کو پکڑ لیں، کیونکہ وہی حضرت موسیٰ (عليه السلام) اور بنی اسرائیل کا دشمن تھا، تاکہ لڑائی زیادہ نہ بڑھے۔(2) فریادی (اسرائیلی) سمجھا کہ موسیٰ (عليه السلام) شاید اسے پکڑنے لگے ہیں تو وہ بول اٹھا کہ اے موسیٰ ! أَتُرِيدُ أَنْ تَقْتُلَنِي ...... جس سے قبطی کے علم میں یہ بات آگئی کہ کل جو قتل ہوا تھا، اس کا قاتل موسیٰ (عليه السلام) ہے، اس نے جاکر فرعون کو بتلا دیا جس پر فرعون نے اس کے بدلے میں موسیٰ (عليه السلام) کو قتل کرنے کا عزم کرلیا۔