قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ قریش

سورۃ قریش آیت ۲ کی تفسیر

Surah Quraish Ayat 2 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِۦلَٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيْفِ ٢

Elaafihim rihlatash shitaa-i wass saif

ترجمہ (جالندھری)

(یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِيلاَفِهِمْ﴾ بدلٌ من «لإيلاف» ﴿رِحْلَةَ الشِّتَاء وَالصَّيْف﴾ لئلَّا يُقدم أحدٌ على أذاهم إذا سافروا، وكان لهم رحلتان: في الشتاء إلى اليمن؛ لأنه أدفأ، وفي الصيفِ إلى الشام للتجارة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے۱ ۔ (اس کے شکریہ میں).

حواشی

  1. (1) إِيلافٌ کے معنی ہیں، مانوس اور عادی ہونا، یعنی اس کا کام سے کلفت اور نفرت کا دور ہو جانا۔
    قریش کی گزر ان کا ذریعہ تجارت تھی۔
    سال میں دو مرتبہ ان کا تجارتی قافلہ باہر جاتا اور وہاں سے اشیاء تجارت لاتا۔
    سردیوں میں یمن، جو گرم علاقہ تھا اور گرمیوں میں شام کی طرف جو ٹھنڈا تھا۔
    خانہ کعبہ کے خدمت گزار ہونے کی وجہ سے تمام اہل عرب ان کی عزت کرتے تھے، اس لئے ان کے قافلے بلا روک ٹوک سفر کرتے، اللہ تعالیٰ اس سورت میں قریش کو بتلا رہا ہے کہ تم جو گرمی، سردی میں دو سفر کرتے ہو تو ہمارے اس احسان کی وجہ سے کہ ہم نے تمہیں مکے میں امن عطا کیا ہے اور اہل عرب میں معزز بنایا ہوا ہے۔
    اگر یہ چیز نہ ہوتی تو تمہارا سفر ممکن نہ ہوتا۔
    اور اصحاب الفیل کو بھی ہم نے اسی لئے تباہ کیا ہے کہ تمہاری عزت بھی برقرار رہے اور تمہارے سفروں کا سلسلہ بھی، جس کے تم خوگر ہو، قائم رہے، اگر ابرہہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہو جاتا تو تمہاری عزت وسیادت بھی ختم ہو جاتی اور سلسلہ سفر بھی منقطع ہو جاتا۔
    اس لئے تمہیں چاہئے کہ صرف اسی بیت اللہ کے رب کی عبادت کرو۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ