Allaahu yabsutur rizqa limai yashaaa`u wa yaqdir; wa farihoo bilhayaatid dunyaa wa mal hayaatud dunya fil Aakhirati illaa mataa
ترجمہ (جالندھری)
خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت (کے مقابلے) میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿اللّهُ يَبْسُطُ﴾ يُوَسِّعُ ﴿الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاء﴾ يَهَبُ للكافِرِ المالَ؛ ليُهْلِكَهُ به ﴿وَيَقْدِرُ﴾ يُضَيِّقُ على المؤمنِ، ليَعْظُمَ بذلك أَجْرُهُ، فالكلُّ بمشيئةِ الله تعالى.
ثم استجهَلَهم في قولِه: ﴿وَفَرِحُواْ بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ فرحَ بَطَرٍ، لا فرحَ شكرٍ للنعمةِ ﴿وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا﴾ كائنةً ﴿فِي﴾ جنبِ ﴿الآخِرَةِ إِلاَّ مَتَاع﴾ ذاهِبٌ يُستمتَعُ به قليلًا، ثم يفنى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ جس کی روزی چاہتا ہے بڑھاتا ہے اور گھٹاتا ہے۱ یہ تو دنیا کی زندگی میں مست ہو گئے<br>۲۔ حاﻻنکہ دنیا آخرت کے مقابلے میں نہایت (حقیر) پونجی ہے.<br>۳
حواشی
(1) جب کافروں اور مشرکوں کے لئے یہ کہا کہ ان کے لئے برا گھر ہے، تو ذہن میں یہ اشکال آ سکتا ہے کہ دنیا میں تو انہیں ہر طرح کی آسائشیں اور سہولتیں مہیا ہیں۔ اس کے ازالے کے لئے فرمایا کہ دنیاوی اسباب اور رزق کی کمی بیشی یہ اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنی حکمت و مشیت، جس کو صرف وہی جانتا ہے، کے مطابق کسی کو زیادہ دیتا ہے کسی کو کم رزق کی فروانی، اس بات کی دلیل؛ نہیں کہ اللہ تعالٰی اس سے خوش ہے اور کمی کا مطلب یہ نہیں کہ اللہ تعالٰی اس پر ناراض ہے۔(2) کسی کو اگر دنیا کا مال زیادہ مل رہا ہے، باوجودیکہ وہ اللہ کا نافرمان ہے تو یہ مقام فرحت و مسرت نہیں، کیونکہ یہ استدراج ہے، مہلت ہے پتہ نہیں کب یہ مہلت ختم ہو جائے اور اللہ کی پکڑ کے شکنجے میں آجائے۔
(3) حدیث میں آتا ہے کہ دنیا کی حیثیت، آخرت کے مقابلے میں اس طرح ہے جیسے کوئی شخص اپنی انگلی سمندر میں ڈال کر نکالے، تو دیکھے سمندر کے پانی کے مقابلے میں اس کی انگلی میں کتنا پانی آیا ہے؟ (صحيح مسلم، كتاب الجنة ، باب فناء الدنيا وبيان الحسر يوم القيامة) ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کا گزر بکری کے ایک مردہ بچے کے پاس سے ہوا، تو اسے دیکھ کر آپ نے فرمایا، اللہ کی قسم دنیا، اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنا یہ مردہ، اپنے مالکوں کے نزدیک اس وقت حقیر تھا جب انہوں نے اسے پھینکا (صحيح مسلم، كتاب الزهد والرقاق)