Daraba lakum masalam min anfusikum hal lakum mimmaa malakat aymaanukum min shurakaaa`a fee maa razaqnaakum fa antum feehi sawaaa`un takhaafoonahum kakheefa tikum anfusakum; kazaalika nufassilul Aayaati liqawminy ya`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
وہ تمہارے لئے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ بھلا جن (لونڈی غلاموں) کے تم مالک ہو وہ اس (مال) میں جو ہم نے تم کو عطا فرمایا ہے تمہارے شریک ہیں، اور (کیا) تم اس میں (اُن کو اپنے) برابر (مالک سمجھتے) ہو (اور کیا) تم اُن سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح اپنوں سے ڈرتے ہو، اسی طرح عقل والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم عقَّبه بصفاتِ التشريك، فقال: ﴿ضَرَبَ لَكُم مَّثَلاً مِنْ أَنفُسِكُمْ هَل﴾ أي: بيَّن لكم شبهًا من حالكم، ثم بيَّن المثلَ فقال: ﴿هَل لَّكُم مِّن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم﴾ أي: من عبيدِكم وإمائكم ﴿مِّن شُرَكَاء فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ﴾ من المالِ ﴿فَأَنتُمْ﴾ وهم ﴿فِيهِ﴾ في المالِ ﴿سَوَاء تَخَافُونَهُمْ﴾ أي: تخافون مَواليكم خيفةً ﴿كَخِيفَتِكُمْ أَنفُسَكُمْ﴾ أي: أمثالَكم من الأحرار.
المعنى: هل ترضَون أن يُشارِكَكم مَن ملكتْ أيمانُكم فيما رزقناكم، فتكونوا سواءً، فتخافونهم أن ينفرِدوا بأمرٍ دونكم، كما تخافون الشركاءَ الأحرار؟ فإذا لم ترضَوا ذاك، فكيف ترضَون لله بشريكٍ فيما يملِكُه؟ ﴿كَذَلِكَ﴾ أي: كهذا التفصيلِ ﴿نُفَصِّلُ﴾ نُبيِّن ﴿الآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُون﴾ ينظُرون إلى هذه الدلائلِ بعقولهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ایک مثال خود تمہاری ہی بیان فرمائی، جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے کیا اس میں تمہارے غلاموں میں سے بھی کوئی تمہارا شریک ہے؟ کہ تم اور وه اس میں برابر درجے کے ہو۱ ؟ اور تم ان کا ایسا خطره رکھتے ہو جیسا خود اپنوں کا<br>۲، ہم عقل رکھنے والوں کے لئے اسی طرح کھول کھول کر آیتیں بیان کر دیتے ہیں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی جب تم یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارےغلام اور نوکر چاکر، جو تمہارے ہی جیسےانسان ہیں، وہ تمہارے مال ودولت میں شریک اور تمہارے برابر ہو جائیں تو پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اللہ کے بندے، چاہے وہ فرشتے ہوں، پیغمبر ہوں، اولیاء وصلحاء ہوں یا شجر وحجر کے بنائے ہوئے معبود، وہ اللہ کے ساتھ شریک ہو جائیں جب کہ وہ بھی اللہ کے غلام اور اس کی مخلوق ہیں؟ یعنی جس طرح پہلی بات نہیں ہو سکتی، دوسری بھی نہیں ہوسکتی۔ اس لئے اللہ کےساتھ دوسروں کی بھی عبادت کرنا اور انہیں بھی حاجت روا اور مشکل کشا سمجھنا یکسر غلط ہے۔(2) یعنی کیا تم اپنے غلاموں سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح تم (آزاد لوگ) آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو۔ یعنی جس طرح مشترکہ کاروبار جائیداد میں سے خرچ کرتے ہوئے ڈر محسوس ہوتا ہے کہ دوسرے شریک باز پرس کریں گے۔ کیا تم اپنے غلاموں سے اس طرح ڈرتے ہو؟ یعنی نہیں ڈرتے۔ کیونکہ تم انہیں مال ودولت میں شریک قرار دے کر اپنا ہم مرتبہ بنا ہی نہیں سکتے تو اس سے ڈر بھی کیسا؟
(3) کیونکہ وہ اپنی عقلوں کو استعمال میں لاکر اور غور وفکر کا اہتمام کرکے آیات تنزیلیہ اور تکوینیہ سےفائدہ اٹھاتے ہیں اور جو ایسا نہیں کرتے، ان کی سمجھ میں توحید کا مسئلہ بھی نہیں آتا جو بالکل صاف اور نہایت واضح ہے۔