وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ فِى شَكٍّ مُّرِيبٍۭ ٥٤
Wa heela bainahum wa baina maa yashtahoona kamaa fu`ila bi-ashyaa`ihim min qabl; innahum kaanoo fee shakkim mureeb
ترجمہ (جالندھری)
اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ﴾ من نفعِ الإيمانِ حينئذٍ ﴿كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم﴾ أي: بأشباهِهم ﴿مِّن قَبْلُ﴾ من كَفَرةِ الأُممِ الماضية ﴿إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُّرِيب﴾ موقعٍ لهم في الرِّيبةِ والتُّهمة، وهو أقوى ما يكونُ من الشكِّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا۱ جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا<br>۲، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے.<br>۳
حواشی
(1) یعنی آخرت میں وہ چاہیں گے کہ ان کا ایمان قبول کرلیا جائے، عذاب سے ان کی نجات ہوجائے، لیکن ان کے درمیان اور ان کی اس خواہش کے درمیان پردہ حائل کردیا یعنی اس خواہش کو رد کردیا جائے گا۔(2) یعنی پچھلی امتوں کا ایمان اس وقت قبول نہیں کیا گیا جب وہ عذاب کے معائنے کے بعد ایمان لائیں۔
(3) اس لئے اب معائنہ عذاب کے بعد ان کا ایمان بھی کس طرح قبول ہوسکتا ہے؟ حضرت قتادہ فرماتے ہیں ریب وشک سے بچو، جو شک کی حالت میں فوت ہوگا، اسی حالت میں اٹھے گا اور جو یقین پر مرے گا، قیامت والے دن یقین پر ہی اٹھے گا۔ (ابن کثیر)۔