Am lahum mulkus samaawaati wal ardi wa maa bainahumaa falyartaqoo fil asbaab
ترجمہ (جالندھری)
یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان (سب) پر ان ہی کی حکومت ہے۔ تو چاہیئے کہ رسیاں تان کر (آسمانوں) پر چڑھ جائیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا﴾ فإنْ زعَموا ذلك ﴿فَلْيَرْتَقُوا فِي الأَسْبَاب﴾ أي: ليصعَدوا في الطرقِ التي تُوصلُهم إلى السماء، وليأْتوا منها بالوحيِ لمَنْ يختارون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یا کیا آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے، تو پھر یہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں.۱
حواشی
(1) یعنی آسمان پر چڑھ کر اس وحی کا سلسلہ منقطع کر دیں جو محمد (صلى الله عليه وسلم) پر نازل ہوتی ہے۔
اسباب، سبب کی جمع ہے۔
اس کے لغوی معنی ہر اس چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے مطلوب تک پہنچا جائے، چاہے وہ کوئی سی بھی چیز ہو۔
اس لئے اس کے مختلف معنی کیے گئے ہیں۔
رسیوں کے علاوہ ایک ترجمہ دروازے کا بھی کیا گیا ہے، جن سے فرشتے زمین پر اترتے ہیں۔
یعنی سیڑھیوں کے ذریعے سے آسمان کے دروازوں تک پہنچ چائیں اور وحی بند کر دیں۔
(فتح القدیر)۔