أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ ٩
Am`indahum khazaaa `inu rahmati Rabbikal `Azeezil Wahhab
ترجمہ (جالندھری)
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب اور بہت عطا کرنے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّاب﴾ المعنى: أيملكون مفاتيحَ النبوةِ يُعطونَها من شاؤوا؟!
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یا کیا ان کے پاس تیرے زبردست فیاض رب کی رحمت کے خزانے ہیں.۱
حواشی
(1) کہ یہ جس کو چاہیں دیں اور جس کو چاہیں نہ دیں، انہی خزانوں میں نبوت بھی ہے۔
اور اگر ایسا نہیں ہے، بلکہ رب کے خزانے کا مالک وہی وہاب ہے جو بہت دینے والا ہے، تو پھر انہیں نبوت محمدی سے انکار کیوں ہے؟ جسے اس نواز نے والے رب نے اپنی رحمت خاص سے نوازا ہے۔