أَءُنزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنۢ بَيْنِنَا ۚ بَلْ هُمْ فِى شَكٍّ مِّن ذِكْرِى ۖ بَل لَّمَّا يَذُوقُوا۟ عَذَابِ ٨
A-unzila `alaihiz zikru mim baininaa; bal hum fee shakkim min Zikree bal lammaa yazooqoo `azaab
ترجمہ (جالندھری)
کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (کی کتاب) اُتری ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَأُنزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِن بَيْنِنَا﴾ أخُصَّ بالقرآنِ من دوننا؟ ﴿بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّن ذِكْرِي﴾ من القرآنِ، فلم يُؤمنوا ﴿بَلْ لَمَّا﴾ أي: بل لم ﴿يَذُوقُوا عَذَاب﴾ فلذلك شَكُّوا، فإذا عُذِّبوا، زال شكُّهم، وآمَنوا، فلا ينفعُهم إيمانُهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا ہم سب میں سے اسی پر کلام الٰہی نازل کیا گیا ہے۱ ؟ دراصل یہ لوگ میری وحی کی طرف سے شک میں ہیں<br>۲، بلکہ (صحیح یہ ہے کہ) انہوں نے اب تک میرا عذاب چکھا ہی نہیں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی مکے میں بڑے بڑے چودہری اور رئیس ہیں، اگر اللہ کسی کو نبی بنانا ہی چاہتا تو ان میں سے کسی کو بناتا۔ ان سب کو چھوڑ کر وحی ورسالت کے لئے محمد ( (صلى الله عليه وسلم) ) کا انتخاب بھی عجیب ہے؟ یہ گویا انہوں نے اللہ کے انتخاب میں کیڑے نکالے۔ سچ ہےخوئے بدر ابہانہ بسیار۔ دوسرے مقام پر بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً سورۂ زخرف: 32-31۔(2) یعنی ان کا انکاراس لئے نہیں ہے کہ انہیں محمد (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت کا علم نہیں ہے یا آپ کی سلامت عقل سے انہیں انکار ہے بلکہ یہ اس وحی کے بارے میں ہی ریب وشک میں مبتلا ہیں جو آپ پر نازل ہوئی، جس میں سب سے نمایاں توحید کی دعوت ہے۔
(3) کیونکہ عذاب کا مزہ چکھ لیتے تو اتنی واضح چیز کی تکذیب نہ کرتے۔ اور جب یہ اس تکذیب کا واقعی مزہ چکھیں گے تو وہ وقت ایسا ہوگا کہ پھر نہ تصدیق کام آئے گی، نہ ایمان ہی فائدہ دے گا۔