Iz `urida `alaihi bil`ashiy yis saafinaatul jiyaad
ترجمہ (جالندھری)
جب ان کے سامنے شام کو خاصے کے گھوڑے پیش کئے گئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ﴾ وهو ما بعدَ الزوال، وكان لسليمان ألفُ فرس، فصلَّى الظهرَ، وكان يريدُ جهادًا، فجلس على سريرِه، فأمر أن تُعرَض عليه ﴿الصَّافِنَاتُ﴾ جمعُ صافنٍ من الخيل.
وهو القائمُ على ثلاثةِ قوائم، ويَثْني الرابعةَ، والصّفون يختصُّ به عِتاقُ الخيل ﴿الْجِيَاد﴾ جمعُ جواد: وهو الخيارُ، إن استُوقفَتْ سكنَتْ، وإن ركضَتْ سبقَتْ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کیے گئے.۱
حواشی
(1) صَافِنَاتٌ، صَافِنٌ یا صَافِنَةٌ کی جمع ہے، وہ گھوڑے جو تین ٹانگوں پر کھڑے ہوں۔
جِيَادٌ جَوَادٌ کی جمع ہے جو تیز رو گھوڑے کو کہتے ہیں۔
یعنی حضرت سلیمان (عليه السلام) نے بغرض جہاد جو گھوڑے پالے ہوئے تھے، وہ عمدہ اصیل تیز رو گھوڑے حضرت سلیمان پر معاینے کے لئے پیش کیے گئے۔
عَشِيٌّ، ظہر یا عصر سے لےکر آخر دن تک کے وقت کو کہتے ہیں، جسے ہم شام سے تعبیر کرتے ہیں۔