فَسَجَدَ الْمَلَٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ ٧٣
Fasajadal malaaa`ikatu kulluhum ajma`oon
ترجمہ (جالندھری)
تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَسَجَدَ الْمَلاَئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُون﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
چنانچہ تمام فرشتوں نے سجده کیا.۱
حواشی
(1) یہ انسان کا دوسرا شرف ہے کہ اسے مسجود ملائک بنایا۔
یعنی فرشتے جیسی مقدس مخلوق نے اسے تعظیماً سجدہ کیا۔
كُلُّهُمْ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک فرشتہ بھی سجدہ کرنے میں پیچھے نہیں رہا۔
اس کے بعد أَجْمَعُونَ کہہ کر یہ واضح کر دیا کہ سجدہ بھی سب نے بیک وقت ہی کیا ہے۔
مختلف اوقات میں نہیں۔
بعض کہتے ہیں کہ یہ تاکید درتاکید تعمیم میں مبالغے کے لئے ہے۔
(فتح القدیر)۔