فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ ٩٤
Fa aqbalooo ilaihi yaziffoon
ترجمہ (جالندھری)
تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّون﴾ يُسرِعون في المشي مع تقارُبِِ الخُطا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ۱ ہوئے.
حواشی
(1) يَزِفُّونَ، يُسْرِعُونَ، یسرعون کے معنی میں ہے، دوڑتے ہوئے آئے۔
یعنی جب میلے سے آئے تو دیکھا کہ ان کے معبود ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں تو فوراً ان کا ذہن ابراہیم (عليه السلام) کی طرف گیا، کہ یہ کام اسی نے کیا ہوگا،جیسا کہ سورۂ انبیاء میں تفصیل گزر چکی ہے چنانچہ انہیں پکڑ کر عوام کی عدالت میں لے آئے۔
وہاں حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو اس بات کا موقع مل گیا کہ وہ ان پر ان کی بے عقلی اور ان کے معبودوں کی بے اختیاری واضح کریں۔