وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَٰرِهِينَ ١٤٩
Wa tanhitoona minal jibaali buyootan faariheen
ترجمہ (جالندھری)
اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.۱
حواشی
(1) فَارِهِينَ یعنی ضرورت سےزیادہ تصنع، تکلف اور فنکارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یا اتراتے اور فخروغرور کرتے ہوئے۔
جیسے آج کل لوگوں کا حال ہے۔
آج بھی عمارتوں پر بھی غیر ضروری آرائشوں اور فن کارانہ مہارتوں کا خوب خوب مظاہرہ ہو رہا ہے اور اس کے ذریعے سے ایک دوسرے پر برتری اور فخروغرور کا اظہار بھی۔