وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ ١٥٦
Wa laa tamassoohaa bisooo`in fa yaakhuzakum `azaabu Yawmin `Azeem
ترجمہ (جالندھری)
اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلاَ تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ﴾ كضربٍ وعَقْر ﴿فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيم﴾ عظَّم اليومَ؛ لعِظَم ما يحلُّ فيه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا.۱
حواشی
(1) دوسری بات انہیں یہ کہی گئی کہ اس اونٹنی کو کوئی بری نیت سے ہاتھ نہ لگائے، نہ اسے نقصان پہنچایا جائے۔
چنانچہ یہ اونٹنی اسی طرح ان کے درمیان رہی۔
گھاٹ سے پانی پیتی اور گھاس چارہ کھاکر گزارہ کرتی۔
اور کہا جاتا ہےکہ قوم ثمود اس کا دودھ دوہتی اور اس سے فائدہ اٹھاتی۔
لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد انہوں نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔