Faqad kazzaboo fasa yaateehim ambaaa`u maa kaanoo bihee yastahzi`oon
ترجمہ (جالندھری)
سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَقَدْ كَذَّبُوا﴾ محمدًا صلى الله عليه وسلم ﴿فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاء﴾ أخبارُ ﴿مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُون﴾ وهو وعيدٌ لهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں.۱
حواشی
(1) یعنی تکذیب کے نتیجے میں ہمارا عذاب عنقریب انہیں اپنی گرفت میں لے لے گا، جسے وہ ناممکن سمجھ کر استہزا ومذاق کرتے ہیں۔
یہ عذاب دنیا میں بھی ممکن ہے، جیسا کہ کئی قومیں تباہ ہوئیں، بصورت دیگرآخرت میں تو اس سےکسی صورت چھٹکارا نہیں ہوگا۔
«مَا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِين» َ نہیں کہا بلکہ «مَا كَانُوا بِه يَسْتَهْزِءُونَ» کہا۔
کیوں کہ استہزا ایک تو اعراض و تکذیب کوبھی مستلزم ہے۔
دوسرے، یہ اعراض و تکذیب سے زیادہ بڑاجرم ہے (فتح القدیر)