قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الشوریٰ

سورۃ الشوریٰ آیت ۱۰ کی تفسیر

Surah Shura Ayat 10 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِن شَىْءٍ فَحُكْمُهُۥٓ إِلَى اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبِّى عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ ١٠

Wa makh-talaftum feehi min shai`in fahukmuhooo ilallaah; zaalikumul laahu Rabbee `alaihi tawakkaltu wa ilaihi uneeb

ترجمہ (جالندھری)

اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ خدا کی طرف (سے ہوگا) یہی خدا میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ﴾ أنتم والكفارُ ﴿مِن شَيْءٍ﴾ من الدِّين وغيرِه ﴿فَحُكْمُهُ﴾ مردودٌ ﴿إِلَى اللَّهِ ذَلِكُمُ﴾ الموصوفُ بهذا الوصفِ ﴿اللَّهُ رَبِّي عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ﴾ في جميعِ الأمور ﴿وَإِلَيْهِ أُنِيب﴾ أرجعُ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور جس جس چیز میں تمہارا اختلاف ہو اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف ہے۱ ، یہی اللہ میرا رب ہے جس پر میں نے بھروسہ کر رکھا ہے اور جس کی طرف میں جھکتا ہوں.

حواشی

  1. (1) اس اختلاف سے مراد دین کا اختلاف ہے جس طرح یہودیت، عیسائیت اور اسلام وغیرہ میں آپس میں اختلافات ہیں اور ہر مذہب کا پیروکار دعویٰ کرتا ہے کہ اس کا دین سچا ہے، دراں حالیکہ سارے دین بیک وقت صحیح نہیں ہوسکتے۔
    سچا دین تو صرف ایک ہی ہے اور ایک ہی ہوسکتا ہے۔
    دنیا میں سچا دین اور حق کا راستہ پہچاننے کے لیے اللہ تعالیٰ کا قرآن موجود ہے۔
    لیکن دنیا میں لوگ اس کلام الٰہی کو اپنا حکم اور ثالث ماننے کے لیے تیار نہیں۔
    بالآخر پھر قیامت کا دن ہی رہ جاتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ ان اختلافات کا فیصلہ فرمائے گا اور سچوں کو جنت میں اور دوسروں کو جہنم میں داخل فرمائے گا۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ