Faatirus samaawaati wal ard; ja`ala lakum min anfusikum azwaajanw wa minal an`aami azwaajany yazra`ukum feeh; laisa kamislihee shai`unw wa Huwas Samee`ul Baseer
ترجمہ (جالندھری)
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَاطِرُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ﴾ أي: خالقُهما ﴿جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ﴾ أي: من جنسِكم ﴿أَزْوَاجًا﴾ حلائلَ ﴿وَمِنَ الأَنْعَامِ أَزْوَاجًا﴾ ذكرًا وأنثى؛ إكرامًا لكم ﴿يَذْرَؤُكُمْ﴾ يخلقُكم ﴿فِيهِ﴾ في هذا التدبير، وهو جعلُ الناسِ والأنعامِ أزواجًا يكون بينهم توالدٌ ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ﴾ أي: ليس كهو ﴿شَيْءٌ﴾ والمرادُ من (مثله): ذاتُه، وفيه ردٌّ على المُمثِّلة ﴿وَهُوَ السَّمِيعُ البَصِير﴾ فيه ردٌّ على المُعطِّلة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
وه آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے واﻻ ہے اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس کے جوڑے بنادیئے ہیں۱ اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں<br>۲ تمہیں وه اس میں پھیلا رہا ہے<br>۳ اس جیسی کوئی چیز نہیں<br>۴ وه سننے اور دیکھنے واﻻ ہے.
حواشی
(1) یعنی یہ اس کا احسان ہے کہ تمہاری جنس سے ہی اس نے تمہارے جوڑے بنائے، ورنہ اگر تمہاری بیویاں انسانوں کے بجائے کسی اور مخلوق سے بنائی جاتیں تو تمہیں یہ سکون حاصل نہ ہوتا جو اپنی ہم جنس اور ہم شکل بیوی سے ملتا ہے۔(2) یعنی یہی جوڑے بنانے (مذکر ومونث) کا سلسلہ ہم نے چوپایوں میں بھی رکھا ہے، چوپایوں سے مراد وہی نر اور مادہ آٹھ جانور ہیں جن کا ذکر سورۃ الانعام میں کیا گیا ہے۔
(3) يَذْرَؤُكُمْ کے معنی پھیلانے یا پیدا کرنے کے ہیں یعنی وہ تمہیں کثرت سے پھیلا رہا ہے۔ یا نسلاً بعد نسل پیدا کررہا ہے۔ انسانی نسل کو بھی اور چوپائے کی نسل کو بھی ،فیہ کا مطلب ہے فِي ذَلِكَ الْخَلْقِ عَلَى هَذِهِ الصِّفَةِ یعنی اس پیدائش میں اس طریقے پر وہ تمہیں ابتدا سے پیدا کرتا آرہا ہے۔ یا ”رحم میں“ یا ”پیٹ میں“ مراد ہے۔ یا فِيهِ بمعنی بہ ہے یعنی تمہارا جوڑا بنانے کے سبب سے تمہیں پیدا کرتا یا پھیلاتا ہے کیونکہ یہ زوجیت ہی نسل کا سبب ہے۔ (فتح القدیر وابن کثیر)۔
(4) نہ ذات میں نہ صفات میں، پس وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے، واحد اور بے نیاز۔