Famaa ooteetum min shai`in famataa`ul hayaatid dunyaa wa maa `indal laahi khairunw wa abqaa lillazeena aamanoo wa `alaa Rabbihim yatawakkaloon
ترجمہ (جالندھری)
(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَمَا أُوتِيتُم مِّن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ تتمتَّعون به يسيرًا، ثم يزولُ ﴿وَمَا عِندَ اللَّهِ﴾ من الثوابِ ﴿خَيْرٌ وَأَبْقَى﴾ من حطامِ الدنيا ﴿لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُون﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تو تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وه زندگانی دنیا کا کچھ یونہی سا اسباب ہے۱ ، اور اللہ کے پاس جو ہے وه اس سے بدرجہ بہتر<br>۲ اور پائیدار ہے، وه ان کے لیے ہے جو ایمان ﻻئے اور صرف اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں.
حواشی
(1) یعنی معمولی اور حقیر ہے، چاہے قارون کا خزانہ ہی کیوں نہ ہو، اس لیے اس سے دھوکے میں مبتلا نہ ہونا، اس لیے کہ یہ عارضی اور فانی ہے۔(2) یعنی نیکیوں کا جو اجر وثواب اللہ کے ہاں ملے گا وہ متاع دنیا سے کہیں زیادہ بہتر بھی ہے اور پائیدار بھی، کیونکہ اس کو زوال اور فنا نہیں، مطلب ہے کہ دنیا کو آخرت پر ترجیح مت دو، ایسا کرو گے تو پچھتاؤ گے۔