Wa kazaalika awhainaaa llaika Qur-aanan `Arabiyyal litunzir aUmmal Quraa wa man hawlahaa wa tunzira Yawmal Jam`ilaa raiba feeh; fareequn fil jannati wa fareequn fissa`eer
ترجمہ (جالندھری)
اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَكَذَلِكَ﴾ ومثلَ ذلك الإيحاءِ البيِّن ﴿أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَى﴾ مكةَ؛ أي: أصلَ البلاد، والمرادُ: أهلُها ﴿وَمَنْ حَوْلَهَا﴾ يعني: قرى الأرضِ كلَّها ﴿وَتُنذِرَ﴾ الناسَ ﴿يَوْمَ الْجَمْعِ﴾ هو يومُ القيامة، أي: تُخوِّفهم إياه؛ لما فيه من عذابِ من كَفرَ، ويُسمَّى يومَ الجمع؛ لاجتماعِ أهلِ الأرض وأهلِ السماء فيه ﴿لاَ رَيْبَ فِيهِ﴾ أي: في نفسِه وذاته، وارتيابُ الكفارِ فيه لا يعتدُّ به، ثم بعد الجمعِ يتفرَّقون ﴿فَرِيقٌ﴾ أي: هم فريقٌ ﴿فِي الْجَنَّةِ﴾ هم المؤمنون ﴿وَفَرِيقٌ فِي السَّعِير﴾ هم الكافرون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اسی طرح ہم نے آپ کی طرف عربی قرآن کی وحی کی ہے۱ تاکہ آپ مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو خبردار کردیں<br>۲ اور جمع ہونے کے دن سے جس<br>۳ کے آنے میں کوئی شک نہیں ڈرا دیں۔ ایک گروه جنت میں ہوگا اور ایک گروه جہنم میں ہوگا.<br>۴
حواشی
(1) یعنی جس طرح ہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان میں بھیجا، اسی طرح ہم نے آپ پر عربی زبان میں قرآن نازل کیا ہے، کیونکہ آپ کی قوم یہی زبان بولتی اور سمجھتی ہے۔(2) أُمّ الْقُرَى، مکے کا نام ہے۔ اسے بستیوں کی ماں اس لیے کہا گیا کہ یہ عرب کی قدیم ترین بستی ہے۔ گویا یہ تمام بستیوں کی ماں ہے جنہوں نے اسی سے جنم لیا ہے۔ مراد اہل مکہ ہیں۔ وَمَنْ حَوْلَهَا میں اس کے شرق و غرب کے تمام علاقے شامل ہیں۔ ان سب کو ڈرائیں کہ اگر وہ کفر و شرک سے تائب نہ ہوئے تو عذاب الٰہی کے مستحق قرار پائیں گے۔
(3) قیامت والے دن کو جمع ہونے والا دن اس لیے کہا کہ اس میں اگلے پچھلے تمام انسان جمع ہوں گے علاوہ ازیں ظالم مظلوم اور مومن وکافر سب جمع ہوں گے اور اپنے اپنے اعمال کے مطابق جزا وسزا سے بہرہ ور ہوں گے۔
(4) جو اللہ کے حکموں کو بجالایا ہوگا اور اس کی منہیات ومحرمات سے دور رہا ہوگا وہ جنت میں اور اس کی نافرمانی اور محرمات کا ارتکاب کرنے والا جہنم میں ہوگا۔ یہی دو گروہ ہوں گے۔ تیسرا گروہ نہیں ہوگا۔