إِنِّىٓ أَنَا۠ رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ ۖ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى ١٢
Inneee Ana Rabbuka fakhla` na`laika innaka bilwaadil muqaddasi Tuwaa
ترجمہ (جالندھری)
میں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دو۔ تم (یہاں) پاک میدان (یعنی) طویٰ میں ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ﴾ أي: ألقِهِما؛ لأنهما كانا من جلدِ حمارٍ ميتٍ ﴿إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ﴾ المطهَّر ﴿طُوًى﴾ فخلَعَهما، وألقاهما وراءَ الوادي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے۱ ، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے.<br>۲
حواشی
(1) جوتیاں اتارنے کا حکم اس لئے دیا کہ اس میں تواضع کا اظہار اور شرف و تکریم کا پہلو زیادہ ہے، بعض کہتے ہیں کہ وہ ایسے گدھے کی کھال کی بنی ہوئی تھی جو غیر مدبوغ تھی۔ کیوں کہ جانور کی کھال دباغت کے بعد ہی پاک ہوتی ہے، مگر یہ قول محل نظر ہے۔ دباغت کے بغیر جوتیاں کیوں کر بن سکتی ہیں؟ یا وادی کی پاکیزگی اس کا سبب تھا، جیسا کہ قرآن کے الفاظ سے واضح ہوتا ہے۔ تاہم اس کے دو پہلو ہیں۔ یہ حکم وادی کی تعظیم کے لئے تھا یا اس لئے کہ وادی کی پاکیزگی کے اثرات ننگے پیر ہونے کی صورت میں موسیٰ (عليه السلام) کے اندر زیادہ جذب ہو سکیں۔ واللہ اعلم۔(2) طُوًى وادی کا نام ہے، اسے بعض نے منصرف اور بعض نے غیر منصرف کہا ہے (فتح القدیر)