قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ طٰہٰ

سورۃ طٰہٰ آیت ۱۲۲ کی تفسیر

Surah Taha Ayat 122 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
ثُمَّ اجْتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَتَابَ عَلَيْهِ وَهَدَىٰ ١٢٢

Summaj tabbahu Rabbuhoo fataaba `alaihi wa hadaa

ترجمہ (جالندھری)

پھر ان کے پروردگار نے ان کو نوازا تو ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی اور سیدھی راہ بتائی

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿ثُمَّ اجْتَبَاهُ رَبُّهُ﴾ اصطفاهُ وقرَّبه بالحَمْلِ على التوبةِ ﴿فَتَابَ عَلَيْهِ﴾ قَبِلَ توبتَه ﴿وَهَدَى﴾ هداهُ إلى المداومةِ على التَّوبة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

پھر اس کے رب نے نوازا، اس کی توبہ قبول کی اور اس کی رہنمائی کی.۱

حواشی

  1. (1) اس سے بعض لوگ استدال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حضرت آدم (عليه السلام) سے مذکورہ غلطیوں کا ہونا، نبوت سے قبل ہوا، اور نبوت سے اس کے بعد آپ کو نوازا گیا۔
    لیکن ہم نے گزشتہ صفحے میں اس ”معصیت“ کی حقیقت بیان کی ہے، وہ عصمت کے منافی نہیں رہتی۔
    کیونکہ ایسا سہو و نسیان، جس کا تعلق تبلیغ رسالت اور تشریع سے نہ ہو، بلکہ ذاتی افعال سے ہو اور اس میں بھی اس کا سبب ضعف ارادہ ہو تو یہ دراصل وہ معصیت ہی نہیں ہے، جس کی بناء پر انسان غضب الٰہی کا مستحق بنتا ہے۔
    اس پر جو معصیت کا اطلاق کیا گیا ہے تو محض ان کی عظمت شان اور مقام بلند کی وجہ سے کہ بڑوں کی معمولی غلطی کو بھی بڑا سمجھ لیا جاتا ہے، اس لئے آیت کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے اس کے بعد اسے نبوت کے لئے چن لیا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ ندامت اور توبہ کے بعد ہم نے اسے پھر اسی مقام پر فائز کر دیا، جو پہلے انہیں حاصل تھا۔
    ان کو زمین پر اتار نے کا فیصلہ، ہماری مشیت اور حکمت و مصلحت پر مبنی تھا، اس سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ یہ ہمارا غضب ہے جو آدم پر نازل ہوا ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ