Qaala `ilmuhaa `inda Rabee fee kitaab, laa yadillu Rabbee wa laa yansaa
ترجمہ (جالندھری)
کہا کہ ان کا علم میرے پروردگار کو ہے (جو) کتاب میں (لکھا ہوا ہے) ۔ میرا پروردگار نہ چوکتا ہے نہ بھولتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ﴾ موسى: ﴿عِلْمُهَا﴾ محفوظٌ ﴿عِندَ رَبِّي فِي كِتَابٍ﴾ اللوحِ المحفوظِ ﴿لاَّ يَضِلُّ رَبِّي﴾ أي: لا يُخطئُ ﴿وَلاَ يَنسَى﴾ شيئًا، فلا يتركُ مَنْ كفرَ به حتى ينتقِمَ منه، ولا من وَحَّده حتى يُجازيَه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جواب دیا کہ ان کا علم میرے رب کے ہاں کتاب میں موجود ہے، نہ تو میرا رب غلطی کرتا ہے نہ بھولتا ہے.۱
حواشی
(1) حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے جواب میں فرمایا، ان کا علم نہ تجھے ہے نہ مجھے۔
البتہ ان کا علم میرے رب کو ہے، جو اس کے پاس کتاب میں موجود ہے وہ اس کے مطابق جزا و سزا دے گا، پھر اس کا علم اس طرح ہرچیز کو محیط ہے کہ اس کی نظر سے کوئی چھوٹی بڑی چیز اوجھل نہیں ہو سکتی، نہ اسے بھول ہی لا حق ہو سکتی ہے۔
جب کہ مخلوق کے علم میں دونوں نقص موجود ہیں۔
ایک تو ان کا علم محیط کل نہیں، بلکہ ناقص ہے۔
دوسرا علم کے بعد وہ بھول بھی سکتے ہیں، میرا رب ان دونوں نقصوں سے پاک ہے۔
آگے، رب کی مزید صفات بیان کی جا رہی ہیں۔