Qaala hum ulaaa`i `alaaa asaree wa `ajiltu ilaika Rabbi litardaa
ترجمہ (جالندھری)
کہا وہ میرے پیچھے (آ رہے) ہیں اور اے پروردگار میں نے تیری طرف (آنے کی) جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ هُمْ أُولاَء﴾ بالقُرب منِّي يأتون ﴿عَلَى أَثَرِي﴾ ما تقدَّمتُهم إلا بخطا يسيرةٍ لا يُعتدُّ بها عادةً ﴿وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَى﴾ فإنَّ المسارعةَ إلى امتثالِ أمركَ تُوجِبُ مرضاتَكَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہا کہ وه لوگ بھی میرے پیچھے ہی پیچھے ہیں، اور میں نے اے رب! تیری طرف جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو جائے.۱
حواشی
(1) سمندر پار کرنے کے بعد موسیٰ (عليه السلام) اسرائیل کے سربرآوردہ لوگوں کو ساتھ لے کر کوہ طور کی طرف چلے، لیکن رب کے شوق ملاقات میں تیز رفتاری سے ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ کر اکیلے ہی طور پر پہنچ گئے، سوال کرنے پر جواب دیا، مجھے تو تیری رضا کی طلب اور اس کی جلدی تھی۔
وہ لوگ میرے پیچھے ہی آ رہے ہیں۔
بعض کہتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے پیچھے آ رہے ہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ میرے پیچھے کوہ طور کے قریب ہی ہیں اور وہاں میری واپسی کے منتظر ہیں۔