قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ طٰہٰ

سورۃ طٰہٰ آیت ۸۸ کی تفسیر

Surah Taha Ayat 88 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَأَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهُۥ خُوَارٌ فَقَالُوا۟ هَٰذَآ إِلَٰهُكُمْ وَإِلَٰهُ مُوسَىٰ فَنَسِىَ ٨٨

Fa akhraja lahum `ijlan jasadal lahoo khuwaarun faqaaloo haazaaa ilaahukum wa ilaahu Moosaa fanasee

ترجمہ (جالندھری)

تو اس نے ان کے لئے ایک بچھڑا بنا دیا (یعنی اس کا) قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔ تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے۔ مگر وہ بھول گئے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَأَخْرَجَ لَهُمْ﴾ من تلك الحليِّ المُذابة ﴿عِجْلاً جَسَدًا﴾ مجسَّدًا ﴿لَهُ خُوَارٌ﴾ صوتٌ يُسمَع ﴿فَقَالُوا﴾ أي: السامريُّ وأتباعُه ﴿هَذَا إِلَهُكُمْ وَإِلَهُ مُوسَى فَنَسِي﴾ أي: تركَه موسى هاهنا، وذهَب يطلُبه.
تلخيصُه: غُلِبنا بسببِ كيد السامريِّ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

پھر اس نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا نکال کھڑا کیا یعنی بچھڑے کا بت، جس کی گائے کی سی آواز بھی تھی پھر کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے۱ اور موسیٰ کا بھی، لیکن موسیٰ بھول گیا ہے.

حواشی

  1. (1) زِينَةٌ سے زیورات اور الْقَوْمِ سے قوم فرعون مراد ہے۔
    کہتے ہیں یہ زیورات انہوں نے فرعونیوں سے عاریتًا لئے تھے، اسی لئے انہیں أَوْزَارٌ وِزْرٌ ( بوجھ) کی جمع، کہا گیاہے، کیونکہ یہ ان کے لئے جائز نہیں تھے، چنانچہ انہیں جمع کر کے ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا، سامری نے بھی (جو مسلمانوں کے بعض گمراہ فرقوں کی طرح) گمراہ تھا ، کچھ ڈالا، (اور وہ مٹی تھی جیسا کہ آگے صراحت ہے) پھر اس نے تمام زیورات کو تپا کر ایک طرح بچھڑا بنا دیا کہ جس میں ہوا کے اندر باہر آنے جانے سے ایک قسم کی آواز پیدا ہوتی تھی۔
    اس آواز سے اس نے بنی اسرائیل کو گمراہ کیا کہ موسیٰ (عليه السلام) تو گمراہ ہوگئے ہیں کہ وہ اللہ سے ملنے کے لئے طور پر گئے ہیں، جبکہ تمہارا اور موسیٰ (عليه السلام) کا معبود تو یہ ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ