Wasbir lihukmi rabbika fa innaka bi-a`yuninaa wa sabbih bihamdi rabbika heena taqoom
ترجمہ (جالندھری)
اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ﴾ فيهم بالإمهال، ولا يضِقْ صدرُك ﴿فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا﴾ بحيث نراكَ ونلحَظُك ﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ﴾ أي: قل: سبحانَ اللهِ وبحمدِه ﴿حِينَ تَقُوم﴾ من منامك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے۱ اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر.
حواشی
(1) اس کھڑے ہونے سے کون سا کھڑا ہونا مراد ہے؟ بعض کہتےہیں جب نماز کے لیے کھڑے ہوں۔
جیساکہ آغاز نماز میں «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ» .
.
.
پڑھی جاتی ہے۔
بعض کہتے ہیں، جب نیند سے بیدار ہو کر کھڑے ہوں۔
اس وقت بھی اللہ کی تسبیح و تحمید مسنون ہے۔
بعض کہتےہیں کہ جب کسی مجلس سےکھڑے ہوں۔
جیسے حدیث میں آتا ہے۔
جو شخص کسی مجلس سے اٹھتے وقت یہ دعا پڑھ لے گا تو یہ اس کی مجلس کے گناہوں کاکفارہ ہو جائے گا۔
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» (سنن الترمذي، أبواب الدعوات، باب ما يقول إذا قام من مجلسه)۔