إِنِّىٓ ءَامَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ ٢٥
Inneee aamantu bi Rabbikum fasma`oon
ترجمہ (جالندھری)
میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُون﴾ أطيعون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا.۱
حواشی
(1) اس کی دعوت توحید اور اقرار توحید کے جواب میں قوم نے اسے قتل کرنا چاہا تو اس نے پیغمبروں سے خطاب کرکے یہ کہا، مقصد اپنے ایمان پر ان پیغمبروں کو گواہ بنانا تھا۔
یا اپنی قوم سے خطاب کرکے کہا جس سے مقصود دین حق پر اپنی صلابت اور استقامت کا اظہار تھا کہ تم جو چاہو کر لو، لیکن اچھی طرح سن لو کہ میرا ایمان اسی رب پر ہے، جو تمہارا بھی رب ہے۔
کہتے ہیں کہ انہوں نے اس کو مار ڈالا اور کسی نے ان کو اس سے نہیں روکا۔
رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى۔