قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ یٰسٓ

سورۃ یٰسٓ آیت ۳۸ کی تفسیر

Surah Yasin Ayat 38 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ٣٨

Wash-shamsu tajree limustaqarril lahaa; zaalika taqdeerul `Azeezil Aleem

ترجمہ (جالندھری)

اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ذَلِكَ﴾ أي: تسيرُ لغايةٍ حدَّدها اللهُ عز وجل بعلمه، ولهذا قال: ﴿ذَلِكَ﴾ السيرُ ﴿تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيم﴾ المُحيط علمُه بكلِّ معلوم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور سورج کے لئے جو مقرره راه ہے وه اسی پر چلتا رہتا ہے۱ ۔ یہ ہے مقرر کرده غالب، باعلم اللہ تعالیٰ کا.

حواشی

  1. (1) یعنی اپنے اس مدار (فلک) پر چلتا رہتاہے، جو اللہ نے اس کے لئے مقرر کر دیا ہے، اسی سے اپنی سیر کا آغاز کرتا ہے اور وہیں پر ختم کرتا ہے۔
    علاوہ ازیں اس سے ذرا ادھر ادھر نہیں ہوتا، کہ کسی دوسرے سیارے سے ٹکرا جائے۔
    دوسرے معنی ہیں (اپنے ٹھہرنے کی جگہ تک) اور اس کا یہ مقام قرار عرش کے نیچے ہے، جیسا کہ حدیث میں ہے جو صفحہ 916 (سورۃ الحج، آیت 18 کا حاشیہ) پر گزر چکی ہے کہ سورج روزانہ غروب کے بعد عرش کے نیچے جا کر سجدہ کرتا ہے اور پھر وہاں سے طلوع ہونے کی اجازت طلب کرتا ہے (صحیح بخاری، تفسیر سورۂ یسں) دونوں مفہوم کے اعتبار سے لِمُسْتقَرٍّ میں لام، علت کے لئے ہے۔
    أي: لأجل مُسْتقَرٍّ لَّهَا بعض کہتے ہیں کہ لام، الٰی کے معنی میں ہے، پھر مستقر یوم قیامت ہوگا۔
    یعنی سورج کا یہ چلنا قیامت کے دن تک ہے، قیامت والے دن اس کی حرکت ختم ہو جائے گی۔
    یہ تینوں مفہوم اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ