Lash shamsu yambaghee lahaaa an tudrikal qamara wa lal lailu saabiqun nahaar; wa kullun fee falaki yasbahoon
ترجمہ (جالندھری)
نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لاَ الشَّمْسُ يَنبَغِي لَهَا﴾ أي: لا يصحُّ لها ولا يستقيمُ ﴿أَن تُدْرِكَ الْقَمَرَ﴾ أن تجتمعَ معه فتطمسَ نورَه؛ لأنّ فلَكَها غيرُ فلَكِه، ولأنها تقطعُ فلَكَها كلَّ سنةٍ مرة، والقمرُ كلَّ شهرٍ مرة ﴿وَلاَ اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ﴾ وإن كان سيرُ القمرِ أسرعَ من سيرها، فهما يتعاقبانِ بحسابٍ معلوم، لا يجيءُ أحدُهما قبلَ وقته، ولا يجتمعان ﴿وَكُلٌّ﴾ أي: كلُّ واحدٍ من النيِّرين والنجومِ ﴿فِي فَلَكٍ يَسْبَحُون﴾ لأنّ كلَّ واحدٍ يجري في فَلَكه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے۱ اور نہ رات دن پرآگے بڑھ جانے والی ہے<br>۲، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی سورج کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے جس سے اس کی روشنی ختم ہو جائے بلکہ دونوں کا اپنا اپنا راستہ اور الگ الگ حد ہے۔ سورج دن ہی کو اور چاند رات ہی کو طلوع ہوتا ہے اس کے برعکس کبھی نہیں ہوا، جو ایک مدبر کائنات کے وجود پر ایک بہت بڑی دلیل ہے۔(2) بلکہ یہ بھی ایک نظام میں بندھےہوئے ہیں اور ایک، دوسرے کے بعد آتے ہیں۔
(3) كُلٌّ سے سورج، چاند یا اس کےدوسرے کواکب مراد ہیں، سب اپنے اپنے مدار پر گھومتے ہیں، ان کا باہمی ٹکراؤ نہیں ہوتا۔