Al-Yawma nakhtimu `alaaa afwaahihim wa tukallimunaaa aideehim wa tashhadu arjuluhum bimaa kaanoo yaksiboon
ترجمہ (جالندھری)
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں (اس کی) گواہی دیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ﴾ نُخرِسُهم ﴿وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ﴾ بعمَلِها ﴿وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُون﴾ بما صدَرَ منهم، والمرادُ: جميعُ الجوارح؛ لأنّ كلَّ عضوٍ يعترفُ بما صدَرَ منه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم آج کے دن ان کے منھ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پاؤں گواہیاں دیں گے، ان کاموں کی جو وه کرتے۱ تھے.
حواشی
(1) یہ مہر لگانے کی ضرورت اس لئے پیش آئے گی کہ ابتداﺀً مشرکین قیامت والے دن بھی جھوٹ بولیں گے اور کہیں گے «وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ» (الأنعام:
”اللہ کی قسم، جو ہمارا رب ہے، ہم مشرک نہیں تھے“۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا، جس سے وہ خود توبولنے کی طاقت سے محروم ہو جائیں گے، البتہ اللہ تعالیٰ اعضائے انسانی کو قوت گویائی عطا فرمائے گا، ہاتھ بولیں گے کہ ہم سے اس نے فلاں فلاں کام کیا تھا اور پاؤں اس پر گواہی دیں گے۔
یوں گویا اقرار اور شہادت، دونوں مرحلے طے ہو جائیں گے۔
علاوہ ازیں ناطق کے مقابلے میں غیر ناطق چیزوں کا بول کر گواہی دینا، حجت واستدلال میں زیادہ بلیغ ہے کہ اس میں ایک اعجازی شان پائی جاتی ہے۔
(فتح القدیر) اس مضمون کو احادیث میں بھی بیان کیا گیا ہے۔
(ملاحظہ ہو صحیح مسلم، کتاب الزھد)۔