Falammaa jahhazahum bijahaazihim ja`alas siqaayata fee rahli akheehi summa azzana mu`azzinun ayyatuhal`eeru innakum lasaariqoon
ترجمہ (جالندھری)
جب ان کا اسباب تیار کر دیا تو اپنے بھائی کے شلیتے میں گلاس رکھ دیا اور پھر (جب وہ آبادی سے باہر نکل گئے تو) ایک پکارنے والے نے آواز دی کہ قافلے والو تم تو چور ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فوفى يوسفُ الكيلَ لكلِّ واحدٍ من إخوتِه حِمْلَ بعير، وحَمَّلَ لبنيامينَ بعيرًا باسمِه كما حَمَّلَ لهم ﴿فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ﴾ أي: هَيَّأَ لهم أسبابَ المِيْرةِ ﴿جَعَلَ السِّقَايَةَ﴾ وهيَ مكيالٌ يُكالُ به، ويَشْرَبُ فيه الملِكُ ﴿فِي رَحْلِ أَخِيهِ﴾ بنيامينَ، فلمَّا انفصلوا عن مصرَ نحوَ الشام، أرسَلَ يوسفُ من استوقَفَهم، فوقفوا ﴿ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ﴾ نادى منادٍ ﴿أَيَّتُهَا الْعِيرُ﴾ أي: القافلةُ، والمرادُ: أهلُها.
والأصلُ في العيرِ أن تكونَ حميرًا، ثم كثُرَ ذلكَ حتى قيل لكلِّ قافلةٍ: عيرٌ ﴿إِنَّكُمْ لَسَارِقُون﴾ وصفَهم بالسَّرقةِ من حيثُ سرقَ في الظاهرِ أحدُهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر جب انہیں ان کا سامان اسباب ٹھیک ٹھاک کرکے دیا تو اپنے بھائی کے اسباب میں پانی پینے کا پیالہ۱ رکھ دیا۔ پھر ایک آواز دینے والے نے پکار کر کہا کہ اے قافلے<br>۲ والو! تم لوگ تو چور ہو.<br>۳
حواشی
(1) مفسرین نے بیان کیا ہے کہ یہ سقایہ (پانی پینے کا برتن) سونے یا چاندی کا تھا، پانی پینے کے علاوہ غلہ ناپنے کا کام بھی اس سے لیا جاتا تھا، اسے چپکے سے بنیامین کے سامان میں رکھ دیا گیا۔(2) الْعِير اصلاً ان اونٹوں، گدھوں یا خچر کو کہا جاتا ہے جن پر غلہ لاد کر لے جایا جاتا ہے۔ یہاں مراد اصحاب العیر یعنی قافلے والے۔
(3) چوری کی یہ نسبت اپنی جگہ صحیح تھی کیونکہ منادی حضرت یوسف (عليه السلام) کے سوچے سمجھے منصوبے سے آگاہ نہیں تھا یا اس کے معنی ہیں کہ تمہارا حال چوروں کا سا ہے کہ بادشاہ کا پیالہ، بادشاہ کی رضامندی کے بغیر تمہارے سامان کے اندر ہے۔