Qaala bal sawwalat lakum anfusukum amran fasabrun jameelun `asal laahu any yaa tiyanee bihim jamee`aa; innahoo Huwal `Aleemul Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
(جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آ کر کہی تو) انہوں نے کہا کہ (حقیقت یوں نہیں ہے) بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنالی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ خدا ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ بےشک وہ دانا (اور) حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فرجَعوا إلى أبيهم، وذكروا له ما قالَهُ كبيرُهم ﴿قَالَ﴾ يعقوبُ: ﴿بَلْ سَوَّلَتْ﴾ زَيَّنَتْ ﴿لَكُمْ أَنفُسُكُمْ أَمْرًا﴾ أردتُموه، وإلَّا فما أَدرى الملكَ بسُنَّتي لولا فتواكُم؟! والسُّولُ: ما يتمنَّاه الإنسانُ ويحرِصُ عليه ﴿فَصَبْرٌ جَمِيلٌ﴾ ليسَ فيه شكوى ولا ضجرٌ بقضاءِ الله.
ثم تَرَجَّى من اللهِ فقالَ: ﴿عَسَى اللّهُ أَن يَأْتِيَنِي بِهِمْ جَمِيعًا﴾ يوسفَ وبنيامينَ وكبيرِهم المقيمِ بمصرَ ﴿إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ﴾ بحالي ﴿الْحَكِيم﴾ بتدبيرِ خَلْقِهِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(یعقوب علیہ السلام نے) کہا یہ تو نہیں، بلکہ تم نے اپنی طرف سے بات بنالی۱ ، پس اب صبر ہی بہتر ہے۔ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو میرے پاس ہی پہنچا دے<br>۲۔ وه ہی علم وحکمت واﻻ ہے.
حواشی
(1) حضرت یعقوب (عليه السلام) چونکہ حقیقت حال سے بےخبر تھے اور اللہ تعالٰی نے وحی کے ذریعے سے انہیں حقیقت واقعہ سے آگاہ نہیں فرمایا۔ اس لئے وہ یہی سمجھے کہ میرے ان بیٹوں نے اپنی طرف سے بات بنا لی ہے۔ بنیامین کے ساتھ انہوں نے کیا معاملہ کیا؟ اس کا یقینی علم تو حضرت یعقوب (عليه السلام) کے پاس نہیں تھا، تاہم یوسف (عليه السلام) کے واقعے پر قیاس کرتے ہوئے ان کی طرف سے حضرت یعقوب (عليه السلام) کے دل میں بجا طور پر شکوک شبہات تھے۔(2) اب پھر سوائے صبر کے کوئی چارہ نہیں تھا، تاہم صبر کے ساتھ امید کا دامن بھی نہیں چھوڑا ۔ جمیعاً سے مراد یوسف علیہ السلام، بنیامین اور وہ بڑا بیٹا ہے جو مارے شرم کے وہیں مصر میں رک گیا تھا کہ یا تو والد صاحب مجھے اسی طرح آنے کی اجازت دے دیں یا پھر میں کسی طریقے سے بنیامین کو ساتھ لے کر آؤں گا۔