قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الزخرف

سورۃ الزخرف آیت ۱۸ کی تفسیر

Surah Zukhruf Ayat 18 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أَوَمَن يُنَشَّؤُا۟ فِى الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِى الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ ١٨

Awa mai yunashsha`u fil hilyati wa huwa fil khisaami ghairu mubeen

ترجمہ (جالندھری)

کیا وہ جو زیور میں پرورش پائے اور جھگڑے کے وقت بات نہ کرسکے (خدا کی) بیٹی ہوسکتی ہے؟

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ثم زاد توبيخَهم وإفسادَ رأيهم بقوله: ﴿أَوَمَن يُنَشَّأُ﴾ أي: يُرَبَّى ﴿فِي الْحِلْيَةِ﴾ في الزِّينة؛ يعني: النساءَ ﴿وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِين﴾ بالحجَّة؛ من ضعفهنَّ، والمعنى: أَوَيُجعل للرحمنِ من الولدِ مَنْ هذه صفتُه؟

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کیا (اللہ کی اوﻻد لڑکیاں ہیں) جو زیورات میں پلیں اور جھگڑے میں (اپنی بات) واضح نہ کرسکیں؟۱

حواشی

  1. (1) يُنَشَّؤُا نُشُوءٌ سے ہے، بمعنی تربیت اور نشوونما۔
    عورتوں کی دو صفات کا تذکرہ بطور خاص یہاں کیا گیا ہے۔
    1۔
    ان کی تربیت اور نشوونما زیورات اور زینت میں ہوتی ہے، یعنی شعور کی آنکھیں کھولتے ہی ان کی توجہ حسن افزا اور جمال افروز چیزوں کی طرف ہوجاتی ہے۔
    مقصد اس وضاحت سے یہ ہے کہ جن کی حالت یہ ہے، وہ تو اپنے ذاتی معاملات کے درست کرنے کی بھی استعداد وصلاحیت نہیں رکھتیں۔
    2۔
    اگر کسی سے بحث وتکرار ہو تو وہ اپنی بات بھی صحیح طریقے سے (فطری حجاب کی وجہ سے) واضح نہیں کرسکتیں نہ فریق مخالف کے دلائل کا توڑ ہی کرسکتی ہیں۔
    یہ عورت کی وہ دو فطری کمزوریا ں ہیں جن کی بنا پر مرد حضرات عورتوں پر ایک گونہ فضیلت رکھتے ہیں۔
    سیاق سے بھی مرد کی یہ برتری واضح ہے، کیوں کہ گفتگو اسی ضمن میں یعنی مرد و عورت کے درمیان جو فطری تفاوت ہے، جس کی بنا پر بچی کے مقابلے میں بچے کی ولادت کو زیادہ پسند کیا جاتا تھا، ہو رہی ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ