قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الزمر

سورۃ الزمر آیت ۴۹ کی تفسیر

Surah Zumar Ayat 49 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَإِذَا مَسَّ الْإِنسَٰنَ ضُرٌّ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا خَوَّلْنَٰهُ نِعْمَةً مِّنَّا قَالَ إِنَّمَآ أُوتِيتُهُۥ عَلَىٰ عِلْمٍۭ ۚ بَلْ هِىَ فِتْنَةٌ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ٤٩

Fa izaa massal insaana durrun da`aanaa summa izaa khawwalnaahu ni`matam minna qaala innamaaa ootee tuhoo `alaa `ilm; bal hiya fitna tunw wa laakinna aksarahum laa ya`lamoon

ترجمہ (جالندھری)

جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۔ پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے (میرے) علم (ودانش) کے سبب ملی ہے۔ (نہیں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَإِذَا مَسَّ الإِنسَانَ ضُرٌّ﴾ شدةٌ ﴿دَعَانَا﴾ أي: أخلصَ في الدعاء ﴿ثُمَّ إِذَا خَوَّلْنَاهُ﴾ أعطيناهُ ﴿نِعْمَةً مِّنَّا﴾ تفضُّلًا ﴿قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ﴾ أي: علمٍ من الله أنِّي أهلٌ له ﴿بَلْ هِيَ﴾ أي: النعمةُ ﴿فِتْنَةٌ﴾ استدراجٌ لهم ﴿وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُون﴾ ذلك.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۱ ، پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرمادیں تو کہنے لگتا ہے کہ اسے تو میں محض اپنے علم کی وجہ سے دیا گیا ہوں<br>۲، بلکہ یہ آزمائش ہے<br>۳ لیکن ان میں سے اکثر لوگ بے علم ہیں.<br>۴

حواشی

(1) یہ انسان کا بہ اعتبار جنس، ذکر ہے۔ یعنی انسانوں کی اکثریت کا یہ حال ہے کہ جب ان کو بیماری، فقروفاقہ یا کوئی اور تکلیف پہنچتی ہے تواس سے نجات پانے کے لیے اللہ سے دعائیں کرتا اور اس کےسامنے گڑگڑاتا ہے۔
(2) یعنی نعمت ملتے ہی سرکشی اور طغیان کا راستہ اختیار کرلیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس میں اللہ کا کیا احسان؟ یہ تو میری اپنی دانائی کا نتیجہ ہے۔ یا جو علم وہنر میرے پاس ہے، اس کی بدولت یہ نعمتیں حاصل ہوئی ہیں یا مجھے معلوم تھا کہ دنیا میں یہ چیزیں مجھے ملیں گی کیونکہ اللہ کے ہاں میرا بہت مقام ہے۔
(3) یعنی بات وہ نہیں ہے جو توسمجھ رہا یابیان کر رہا ہے، بلکہ یہ نعمتیں تیرے لیے امتحان اور آزمائش ہیں کہ تو شکر کرتا ہے یاکفر؟
(4) اس بات سے کہ یہ اللہ کی طرف سے استدراج اور امتحان ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ