قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الزمر

سورۃ الزمر آیت ۶۵ کی تفسیر

Surah Zumar Ayat 65 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَقَدْ أُوحِىَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَٰسِرِينَ ٦٥

Wa laqad oohiya ilaika wa ilal lazeena min qablika la in ashrakta la yahbatanna `amalu ka wa latakoonanna minal khaasireen

ترجمہ (جالندھری)

اور (اے محمدﷺ) تمہاری طرف اور ان (پیغمبروں) کی طرف جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں یہی وحی بھیجی گئی ہے۔ کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے عمل برباد ہوجائیں گے اور تم زیاں کاروں میں ہوجاؤ گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ﴾ يا محمدُ ﴿وَإِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكَ﴾ من الرسلِ: ﴿لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ﴾ الذي عملتَه قبل الشركِ، وحبِطَ معناه: بطلَ ﴿وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِين﴾ دينَكَ وآخرتَكَ، فبالشرك تحبطُ الأعمالُ، ويستحقّ العقاب والنَّكال.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یقیناً تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے (کے تمام نبیوں) کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبہ تیرا عمل ضائع ہو جائے گا اور بالیقین تو زیاںکاروں میں سے ہوجائے گا.۱

حواشی

  1. (1) (اگر تو نے شرک کیا) کا مطلب ہے، اگر موت شرک پر آئی اوراس سےتوبہ نہ کی۔
    خطاب اگرچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے ہےجو شرک سےپاک بھی تھے اور آئندہ کے لیے محفوظ بھی۔
    کیونکہ پیغمبر اللہ کی حفاظت و عصمت میں ہوتا ہے، ان سے ارتکاب شرک کا کوئی امکان نہیں تھا، لیکن یہ دراصل امت کےلیے تعریض اور اس کو سمجھانا مقصود ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ