سُورَةُ العلق
سورۃ العلق
Surah Alaq
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
- ۲ جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
- ۳ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
- ۴ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
- ۵ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
- ۶ مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
- ۷ جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
- ۸ کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
- ۹ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
- ۱۰ (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
- ۱۱ بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
- ۱۲ یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
- ۱۳ اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو…
- ۱۴ کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
- ۱۵ دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں…
- ۱۶ یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
- ۱۷ تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
- ۱۸ ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
- ۱۹ دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا