قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ المدثر

سورۃ المدثر آیت ۱۰ کی تفسیر

Surah Muddassir Ayat 10 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
عَلَى الْكَٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ ١٠

Alal kaafireena ghayru yaseer

ترجمہ (جالندھری)

(یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

پس جب پھونکا جائے گا صور میں(8) تو وہ اس دن، دن ہو گا سخت دشوار (9) کافروں پر، نہیں آسان (10)

[10-8] جب مردوں کو قبروں سے کھڑا کرنے اور تمام خلائق کو دوبارہ زندہ کر کے حساب و کتاب کے لیے جمع کرنے کے لیے صور پھونکا جائے گا ﴿ فَذٰلِكَ يَوۡمَىِٕذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌ﴾ تو ہولناکیوں اور سختیوں کی کثرت کی بنا پر وہ دن بڑا ہی سخت ہو گا۔
﴿ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ غَيۡرُ يَسِيۡرٍ﴾’’کافروں پرآسان نہ ہوگا۔‘‘ کیونکہ وہ ہر بھلائی سے مایوس ہو چکے ہوں گے اور انھیں اپنی ہلاکت اور تباہی کا یقین ہوجائے گا۔
اس آیت کریمہ کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ وہ دن اہل ایمان پر آسان ہو گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿ يَقُوۡلُ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰؔذَا يَوۡمٌ عَسِرٌ﴾(القمر : 54؍8) ’’کفار کہیں گے کہ یہ دن بڑا ہی سخت ہے۔
‘‘

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ