Wa maa tafarraqal lazeena ootul kitaaba il-la mim b`adi ma jaa-at humul baiyyinah
ترجمہ (جالندھری)
اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم بيَّن تعالى أن اختلافَهم إنما وقعَ بعد بعثه صلى الله عليه وسلم ، فقال: ﴿وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ﴾ في أمرِ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿إِلاَّ مِن بَعْدِ مَا جَاءتْهُمُ الْبَيِّنَة﴾ أي: بعدما رأوا الآياتِ الواضحة، وكانوا من قبل متَّفقين على نبوَّته وصفته، فلمَّا جاء من العرب، حسدوه، واختلفوا في أمرِه، فآمن بعضُهم، وكفر آخرون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اہل کتاب اپنے پاس ظاہر دلیل آجانے کے بعد ہی (اختلاف میں پڑ کر) متفرق ہوگئے.۱
حواشی
(1) یعنی اہل کتاب، حضرت نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کی آمد سے قبل مجتمع تھے، یہاں تک کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت ہوگئی، اس کے بعد یہ متفرق ہوگئے، ان میں سے کچھ مومن ہوگئے، لیکن اکثریت ایمان سے محروم ہی رہی۔
نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت ورسالت کو دلیل سے تعبیر کرنے میں یہی نکتہ ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت واضح تھی جس میں مجال انکار نہیں تھی۔
لیکن ان لوگوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی تکذیب محض حسد اور عناد کی وجہ سے کی۔
یہی وجہ ہے کہ، یہاں تفرق کا ارتکاب کرنے والوں میں صرف اہل کتاب کا نام لیا ہے، حالاں کہ دوسروں نے بھی اس کا ارتکاب کیا تھا، کیوں کہ یہ بہرحال علم والے تھے اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کی آمد اور صفات کا تذکرہ ان کی کتابوں میں موجود تھا۔