وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ ٢٤
Watrukil bahra rahwan innahum jundum mughraqoon
ترجمہ (جالندھری)
اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا﴾ ساكنًا بعد أن انفرَقَ ﴿إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُون﴾ أخبرَ موسى بإغراقهم؛ ليطمئنَّ قلبُه في تركِ البحرِ كما جاوزه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا۱ ، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.
حواشی
(1) رَهْوًا بمعنی ساکن یا خشک۔
مطلب یہ ہے کہ تیرے لاٹھی مارنے سے دریا معجزانہ طور پر ساکن یا خشک ہوجائے گا اور اس میں راستہ بن جائے گا، تم دریا پار کرنے کے بعد اسے اسی حالت میں چھوڑ دینا تاکہ فرعون اور اس کا لشکر بھی دریا کو پار کرنے کی غرض سے اس میں داخل ہوجائے اور ہم اسے وہیں غرق کردیں۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
جیسا کہ پہلے تفصیل گزر چکی ہے۔